ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چین کے جنگی جہاز بحر ہند میں بلا روک ٹوک گھومنے کے قابل، اعلی امریکی بحریہ کمانڈر کا دعوی

چین کے جنگی جہاز بحر ہند میں بلا روک ٹوک گھومنے کے قابل، اعلی امریکی بحریہ کمانڈر کا دعوی

Thu, 19 Jan 2017 21:14:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،19/جنوری (ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بحر ہند میں چینی بحریہ کی موجودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔یہ دعوی امریکی بحریہ کے اعلی کمانڈر نے کیا ہے۔امریکی پیسفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل ہیری ہیرس جونیئر نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اس علاقے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات سے ہندوستان کو فکر مند ہونا چاہیے، اگر اس علاقے میں صرف حقیقی اثر کی بات کی جائے،تو چین کا چاہے جو بھی اثر ہو لیکن ویسا اثر ہندوستان کا نہیں ہے۔ایڈرمرل ہیری نے حالانکہ بحر ہند میں چینی بحریہ کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔یہ ایسا مسئلہ ہے جو ہندوستانی بحریہ کے لیے تشویش کا موضوع ہے، ایڈمرل ہیری ایک ایسے علاقے میں امریکی ملٹری آپریشن کے کمانڈر ہیں جوکہ زمین کے رقبہ کا 52فیصد حصہ ہے۔جب میڈیا نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بحر ہند میں چین کے جنگی جہاز کی نقل و حرکت کے امکان کو دیکھتے ہیں؟تو ایڈمرل نے کہاکہ بالکل، آج بحر ہند میں ان کوآمدورفت سے روکنے والا کوئی نہیں ہے،حالانکہ ایڈمرل نے فوری طور پر یہ بھی جوڑا کہ ابھی چینی جنگی جہاز کی وہ صلاحیت نہیں ہے جو کہ بڑے امریکی جنگی جہازوں کی ہے، یہ امریکی جنگی جہاز رات اور دن دونوں میں آپریشن کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ساتھ ہی ہندوستانی بحریہ کی صلاحیتوں کے بارے میں ایڈمرل ہیری نے کہاکہ بحری جہاز کے آپریشن کے معاملے میں ہندوستان کی مہارت فی الحال چین سے بہتر ہے اور اس میں وقت کے ساتھ تجربہ اور مہارت اہمیت رکھتی ہے۔


Share: